Home / جاگو کھیل / ٹی 10 لیگ: قلندرز کی مسلسل تیسری فتح، سہیل اخترکے71رنز

ٹی 10 لیگ: قلندرز کی مسلسل تیسری فتح، سہیل اخترکے71رنز

ابو ظبی: 

 ابوظبی ٹی 10 لیگ میں قلندرز نے مسلسل تیسرا میچ جیت لیا۔گذشتہ روز ٹیم نے دکن گلیڈی ایٹرز کو33 رنز سے مات دی،119 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ناکام ٹیم 8وکٹ پر 85رنز تک محدود رہی،کرس جورڈن نے8رنز دے کر3 وکٹیں لیں، قبل ازیں فاتح سائیڈ نے 3وکٹ پر 118 رنز بنائے،کپتان سہیل اختر نے صرف 31 بالز پر ناقابل شکست 71 رنز اسکور کیے۔

اس میں 5 چھکے اور6 چوکے شامل رہے،دیگر میچز میں ناردرن واریئرز نے بنگلہ ٹائیگرز کو 30 رنز سے مات دے دی، نکولس پوران نے صرف 26 بالز پر 89 رنز جڑدیے، جس میں 12 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے،آندرے فلیچر کے 53رنز رائیگاں گئے، وہاب ریاض نے ایک وکٹ لی۔ ٹیم ابوظبی نے پونے ڈیولز کو 5 وکٹ سے ہرایا، عثمان شنواری اور محمد عامرکو کوئی وکٹ نہیں ملی۔

Check Also

پی سی بی محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش

پاکستان کرکٹ بورڈ محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ آئرلینڈ سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *