Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اہلیہ کے بعد عامر لیاقت کی ‘بس کورونا’ سے اداکاری میں انٹری

اہلیہ کے بعد عامر لیاقت کی ‘بس کورونا’ سے اداکاری میں انٹری

گزشتہ برس دسمبر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، رکن قومی اسمبلی اور اینکر عامر لیاقت حسین کی اہلیہ طوبی عامر نے اداکاری کا آغاز کیا تھا۔

اور اب عامر لیاقت حسین بھی ٹیلی فلم کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قسمت آزمانے کو تیار ہیں۔

عامر لیاقت حسین نے اپنے ایکٹنگ ڈیبیو کا اعلان سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔

انہوں نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ٹیلی فلم ‘بس کورونا’ کے سیٹ پر موجود ہیں۔

رکن قومی اسمبلی نے یہ بھی بتایا کہ ان کی ٹیلی فلم گولڈ برج میڈیا کے بینر تلے بنائی جارہی ہے جو جلد نجی چینل ایکسپریس ٹی وی پر نشر ہوگی۔

تاہم انہوں نے اپنے ڈیبیو کی مزید تفصیلات جاری نہیں کیں اور ٹیلی فلم کے حوالے سے کسی حتمی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا۔

خیال رہے کہ اداکاری سے قبل عامر لیاقت حسین مختلف نجی چینلز پر سیاسی ٹاک شوز، گیم شوز، رمضان ٹرانسمیشنز اور دیگر خصوصی پروگرامز کی میزبانی بھی کرتے رہے ہیں۔

علاوہ ازیں وہ 2018 میں کراچی کے حلقے این اے -245 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ٹکٹ پر رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ دسمبر میں ان کی اہلیہ طوبیٰ عامر نے نجی چینل اے آر وائے کے ڈرامے ‘بھڑاس’ سے ڈراما انڈسٹری میں ڈیبیو کیا۔

انہوں نے انسٹا اسٹوری میں اپنے ڈیبیو ڈرامے کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی تھی جس دراصل ڈرامے کی اگلی قسط کا پرومو دکھایا گیا تھا۔

Check Also

ہیرامنڈی میں کام کے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے، منیشا کوئرالہ

اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کہا ہے کہ ویب سیریز ہیرامنڈی میں کام کرنے پر انکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *