Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بگ باس سیزن 10 میں حصہ لینے والے سوامی اوم چل بسے

بگ باس سیزن 10 میں حصہ لینے والے سوامی اوم چل بسے

بھارت کے متنازع ترین ریئلٹی شوز میں سب سے مشہور شو ’بگ باس‘ کے سیزن 10 کا حصہ بننے والے سوامی اوم چل بسے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کچھ رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ سوامی اوم 3 ماہ قبل کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے اور ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود وہ مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہوئے۔

وہ آج (3 فروری) کو اپنے این سی آر گھر میں انتقال کرگئے۔

سوامی اوم کے دوست اور مکیش جین کے بیٹے نے زی میڈیا کو تصدیق کی کہ سوامی اوم کی موت فالج کی وجہ سے ہوئی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

انہوں نے مزید کہا کہ فالج کی وجہ سے سوامی اوم کا آدھا جسم مفلوج ہوگیا تھا۔

بگ باس سیزن 10 کے دوران انہوں نے دیگر کنٹیسٹنٹس کو بھڑکا کر تنازع کھڑا کیا تھا، بعدازاں میزبان سلمان خان نے ان کی غیرمناسب حرکت کی وجہ سے انہیں شو سے باہر کردیا تھا۔

خیال رہے کہ 2017 میں ایک پرانے کیس میں انہیں گرفتار بھی کیا گیا تھا، جو ان کے خلاف 2008 میں کسی جھگڑے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر درج ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمہ لودھی کالونی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا لیکن سوامی اوم فرار تھے۔

2014 میں ایک سٹی کورٹ نے اسی کیس میں سوامی اوم کو اشتہاری بھی قرار دیا تھا۔

Check Also

ہیرامنڈی میں کام کے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے، منیشا کوئرالہ

اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کہا ہے کہ ویب سیریز ہیرامنڈی میں کام کرنے پر انکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *