Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بھارتی کسانوں کی حمایت میں بولنے پر فواد چوہدری گلوکارہ ریحانہ کے معترف

بھارتی کسانوں کی حمایت میں بولنے پر فواد چوہدری گلوکارہ ریحانہ کے معترف

اسلام آباد: 

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارتی کسانوں کی حمایت میں بولنے پر ہالی ووڈ پاپ اسٹار ریحانہ کی تعریف کی ہے۔بھارت میں کسانوں کے حکومت مخالف احتجاج نے عالمی توجہ حاصل کرلی ہے، یہاں تک کہ ہالی ووڈ پاپ اسٹار ریحانہ نے بھی بھارتی کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حق میں آواز بلند کردی ہے۔ منگل کے روز گلوکارہ ریحانہ نے بھارتی کسانوں کے احتجاج کی ایک خبر ٹوئٹر پر شیئرکراتے ہوئے لکھا کیوں ہم اس کے بارے میں بات نہیں کررہے؟ اس کے ساتھ انہوں نے کسانوں کا احتجاج ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

فواد چوہدری نے ریحانہ کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے ’’آپ نے دنیا بھر کے تمام کسانوں اور خصوصاً دنیا بھر کے پنجابیوں  کو عزت بخشی اوران کے دلوں میں اپنے لیے عزت بنالی ہے۔ آپ نے ظاہر کیا ہے کہ آپ کا دل صحیح جگہ (کسانوں کے ساتھ) ہے۔ آپ کے لیے بہت سارا احترام۔‘‘

واضح رہے کہ گلوکارہ ریحانہ کی جانب سے بھارتی کسانوں کی حمایت کرنا بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو ذرا بھی پسند نہیں آیا اور انہوں نے ریحانہ کو بیوقوف قرار دیتے ہوئے کہا ’’ کوئی اس بارے میں اس لیے بات نہیں کررہا کیونکہ یہ کسان نہیں بلکہ دہشت گرد ہیں جو بھارت کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ چین ہماری ٹوٹی ہوئی کمزور قوم پر قبضہ جماسکے اور امریکا کی طرح اسے ایک چینی کالونی بناسکے۔ کنگنا رناوت نے ریحانہ کو بیوقوف کہتے ہوئے کہا ہم تمہاری طرح اپنی قوم نہیں بیچ رہے۔‘‘

Check Also

ہیرامنڈی میں کام کے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے، منیشا کوئرالہ

اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کہا ہے کہ ویب سیریز ہیرامنڈی میں کام کرنے پر انکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *