Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / عاصم اظہر کے گانے’ غلط فہمی‘ کی سال بھر بعد بھی بھارت میں دھوم

عاصم اظہر کے گانے’ غلط فہمی‘ کی سال بھر بعد بھی بھارت میں دھوم

گلوکار عاصم اظہر اور فلم سپر اسٹار کا گانا ’ غلط فہمی‘ ریلیز کے سال بھر بعد بھی بھارت میں ٹرینڈ کررہا ہے۔

گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عاصم اظہر کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی جس میں گلوکار نے گانے کے لیرکس شیئر کرتے ہوئےلکھا کہ ’غلط فہمی ‘ریلیز کے ایک سال بعد بھی بھارت میں ٹرینڈ کررہا ہے۔

گلوکار نے ٹوئٹ میں لکھا کہ فن کی یقیناً کوئی سرحد نہیں ہے جو کہ اچھی بات ہے ۔

کچھ دیر بعد عاصم اظہر کی جانب سے ایک اور ٹوئٹ کی گئی جس میں انہوں نے بتایا کہ گانا اسپاٹیفائی بھارت میں نمبر 2 پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

واضح رہے کہ عاصم اظہر کا گانا غلط فہمی اداکارہ ماہرہ خان اور بلال اشرف کی فلم سپر اسٹار میں اگست 2020 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

Check Also

ایرانی ہدایت کار محمد رسولوف کو 8 سال قید اور کوڑے مارنے کی سزا

ایران میں عدالت نے معروف ایرانی ہدایت کار محمد رسولوف کو 8 سال قید، کوڑے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *