Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / لاہور میں پلازہ پر قبضہ واگزار کروانے پر فنکاروں کا پولیس سے اظہار تشکر

لاہور میں پلازہ پر قبضہ واگزار کروانے پر فنکاروں کا پولیس سے اظہار تشکر

لاہور: 

گلوکارہ حمیرا ارشد اور اداکار طارق ٹیڈی نے لاہور میں پلازہ پر قبضہ واگزار کروانے پر پولیس سے اظہارِ تشکرکیا ہے۔حمیرا ارشد اور طارق ٹیڈی نے لاہور پولیس سے اظہارِ تشکر کےلئے ویڈیو پیغامات بھی جاری کیے ہیں۔ حمیرا ارشد نے کہا فوری انصاف ملنے پر لاہور پولیس کی مشکور ہوں۔ جب کہ اداکار طارق ٹیڈی نے کہا وعدے کے مطابق لاہور پولیس نے دو دن میں ہمیں انصاف دلایا۔ پلازے پر قبضہ چھڑوانے پر فنکار برادری لاہور پولیس کی بے حد مشکور ہے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق قابضین نے عرصہ دراز سے اسکیم موڑ پر واقعہ پلازہ پر قبضہ کیا ہوا تھا۔ سخی سرور نامی شہری نے پلازے پر قبضہ واگزار کروانے کے لیے سی سی پی او لاہور سے درخواست کی جس پر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے فوری کارروائی کرواتے ہوئے قبضہ واگزار کروا دیا۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ شہریوں کو جان و مال کا مکمل تحفظ دیا جارہا ہے، لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے،  شہر میں کسی قبضہ گروپ، نوسرباز اور بدمعاش کی جگہ نہیں۔

Check Also

تاجکستانی گلوکار عبدو روزک کو اماراتی دلہن مل گئی، شادی کی تاریخ بھی بتادی

تاجکستان سے تعلق رکھنے والے دنیا کے سب سے پست قامت، نامور گلوکار، سوشل میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *