Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ایک سے زائد بار بھوتوں کا تجربہ کرچکی ہوں: نوین وقار

ایک سے زائد بار بھوتوں کا تجربہ کرچکی ہوں: نوین وقار

کرہ ارض پر بھوتوں کی حقیقت سے متعلق متعدد اداکار اپنی رائے کا اظہار کرچکے ہیں لیکن اداکارہ نوین وقار کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک سے زائد مرتبہ بھوتوں کا تجربہ کرچکی ہیں۔

حال ہی میں ایک ویب انٹرویو کے دوران نوین وقار سے میزبان نے بھوتوں کے ساتھ کیے گئے تجربے سے متعلق سوال کیا جس پر نوین کا کہنا تھا کہ وہ ایک سے زیادہ مرتبہ بھوتوں کے ہونے کا تجربہ کرچکی ہیں۔

نوین وقار نے کہا کہ وہ  آسانی نہیں ڈرتیں اور اگر کوئی عجیب بات ہو بھی رہی ہو تو میں بالکل ایسے رہتی ہوں جیسے میں کیا کرسکتی ہوں۔

اداکارہ نے اپنے بچپن کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب میں چھوٹی تھی تو میری نانی کے گھر میں ایک آم کا درخت تھا اس گھر میں ہمیں مستقل کوئی نہ کوئی آواز دے کر بلا رہا ہوتا تھا لیکن جب ہم جاکر (والدہ ) سے پوچھتے تھے کہ آپ نے ہمیں بلایا تو وہ منع کردیتی تھی ،دروازہ زور سے بند ہوناجیسے بہت سے واقعات رونما ہوئے جن سے ہمیں محسوس ہوجاتا تھا کہ کوئی ہے۔

نوین کا مزید کہنا تھا کہ ہر گھرکی ایک عجیب و غریب محسوسیت (aura)ہوتا ہے جس کے باعث آپ منفی اور مثبت احساس محسوس کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میں ان چیزوں پر یقین رکھتی ہوں۔

Check Also

رجنی کانت سے ملاقات پر امیتابھ نے کیا کہا؟

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ رجنی کانت ایک سادہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *