Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / کیا نعمان اعجاز کے بڑے بیٹے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے جارہے ہیں؟

کیا نعمان اعجاز کے بڑے بیٹے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے جارہے ہیں؟

پاکستان کے نامور اداکار نعمان اعجاز ان دنوں ڈراما سیریز ‘دل نا امید تو نہیں’ اور ‘رقیب سے’ میں اداکاری کررہے ہیں اور حال ہی میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ ان کے بڑے بیٹے زاویار نعمان والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کو تیار ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ملک میں پہلے فیشن ویک کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں نہ صرف ماڈلز نے ریمپ پر واک کی بلکہ اس میں گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا تھا۔

اسی فیشن ویک میں اداکار نعمان اعجاز نے اپنے بڑے بیٹے زاویار کے ساتھ پہلی مرتبہ کسی فیشن شو میں ماڈلنگ کی تھی۔

نعمان اعجاز نے حال ہی میں اپنے بڑے بیٹے کے ساتھ 18ویں ہم برائیڈل کوچیور ویک (بی سی ڈبلیو) میں ریمپ پر واک کی تھی۔

برائیڈل کوچیور ویک میں نعمان اعجاز اور زاویار نعمان کی ریمپ واک کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

نعمان اعجاز اور ان کے بڑے بیٹے برائیڈل کوچیور ویک کے 18 ویں ایڈیشن میں یونی ورتھ ڈریس کارپوریشن کے تیار کردہ لباس کی ماڈلنگ کی تھی۔

برائیڈل کوچیور ویک کی میزبان کے ساتھ مختصر گفتگو میں زاویار نعمان نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کا عندیہ دیا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں زاویار نعمان نے کہا تھا کہ جب میرے والد(نعمان اعجاز) کی صلاحیتوں کے ساتھ لفظ ‘حیرت انگیز’ کی بات آئے تو میں بڑے بول نہیں بولوں گا۔

زاویار نعمان کا کہنا تھا کہ میں صرف امید کرسکتا ہوں کہ جتنے وہ اچھے ہیں اس کا آدھا اچھا ثابت ہوں اور یہی میرا مقصد ہے۔

انہوں نے عندیہ دیا کہ وہ مستقبل میں اداکاری کریں گے۔

بعدازاں سوشل میڈیا پر نعمان اعجاز کچھ کمنٹس بھی وائرل ہوئے تھے جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کو مستقبل کا ہیرو قرار دیا تھا۔

جبکہ کچھ صارفین کی جانب سے یہ سوال بھی اٹھایا گیا تھا کہ کیا ہم اقربا پروری کے لیے تیار رہیں تو اس کا جواب انہوں نے ‘ ہاں ‘ میں دیا تھا۔

—اسکرین شاٹ

Check Also

رجنی کانت سے ملاقات پر امیتابھ نے کیا کہا؟

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ رجنی کانت ایک سادہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *