Home / تازہ ترین خبر / این سی او سی کی تمام ہیلتھ ورکرز کو ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کروانے کی ہدایت

این سی او سی کی تمام ہیلتھ ورکرز کو ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کروانے کی ہدایت

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے تمام ہیلتھ ورکرز کو اپنے متعلقہ علاقوں اور مراکز میں خود کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کے لیے رجسٹر کروانے کی ہدایت کی ہے۔

این سی او سی کے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کووِڈ 19 کے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز ہماری ترجیح ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان فرنٹ لائن ورکرز کے تحفظ کے لیے تمام کوششیں کی جائیں گی تا کہ اسی جذبے کے ساتھ قیمتی جانوں کو بچانے کے لیے کام کرسکیں۔

علاوہ ازیں این سی او سی نے ملک کے مختلف حصوں میں اب تک ویکسین لگوانے والے ہیلتھ ورکرز کے اعداد و شمار بھی جاری کیے جو درج ذیل ہیں:

سندھ: 32 ہزار 860

پنجاب: 15 ہزار 494

خیبرپختونخوا: ایک ہزار 639

گلگت بلتستان: ایک ہزار 13

آزاد کشمیر: 651

اسلام آباد: 859

بلوچستان: 252

واضح رہے کہ یکم فروری کو چین سے 5 لاکھ کورونا وائرس کی ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچی تھی جسے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وصول کیا تھا۔

بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے 2 فروری کو ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا تھا جس کے بعد ملک بھر کے ہسپتالوں میں قائم 582 ویکسینیشن سینٹر برائے بالغان کے ذریعے ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ابتدا میں حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر صرف ہیلتھ ورکرز کو ویکیسن لگانے کی اجازت دی تھی تاہم 2 روز قبل 65 سال یا اس سے معمر افراد کی ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا تھا۔

اس ضمن میں اسد عمر نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ دوسرے مرحلے کے گروپ کو ویکسین لگانے کا آغاز مارچ میں ہوگا۔

پاکستان میں آج 17 فروری کی سہ پہر تک کورونا وائرس کے 25 ہزار 8 مریض موجود ہیں، ملک میں اس وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار 989 ہے جبکہ 12 ہزار 436 مریضوں کا انتقال ہوچکا ہے۔

تاہم مجموعی متاثرین میں سے 93.4 فیصد یعنی 5 لاکھ 28 ہزار 545 افراد اس وبا سے شفا حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

Check Also

شہباز کے پاس کچھ نہیں، بہتری کیلئے نوازشریف ہی کردار ادا کرسکتے ہیں، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی ماحول کی بہتری کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *