Home / جاگو کھیل / پاکستان سے سیریز کا آئی پی ایل سے تصادم، جنوبی افریقہ مشکل میں پڑگیا

پاکستان سے سیریز کا آئی پی ایل سے تصادم، جنوبی افریقہ مشکل میں پڑگیا

جوہانسبرگ: 

 پاکستان سے ہوم سیریز کے آئی پی ایل سے تصادم نے جنوبی افریقہ کو مشکل میں ڈال دیا۔بورڈ اپنے شیڈول کے ساتھ بھارت سے تعلقات کو بھی متاثر نہیں کرنا چاہتا، پاکستان سے محدود اوورز کی سیریز اپریل میں ہوگی، اسی عرصے میں آئی پی ایل بھی شروع ہونا ہے، جس کیلیے کاگیسو ربادا، کوئنٹین ڈی کک، فاف ڈوپلیسی اور اینرچ نورکیا سمیت کئی جنوبی افریقی اسٹارز نے مختلف فرنچائزز سے معاہدے کررکھے ہیں۔

پروٹیز ڈائریکٹر کرکٹ گریم اسمتھ نے کہاکہ ہم اپنے تمام بہترین پلیئرز کو پاکستان سے سیریز کیلیے دستیاب دیکھنا چاہتے ہیں مگر یہ معاملہ کافی پیچیدہ ہے۔ ہم نے آئی پی ایل کیلیے پلیئرز ریلیز کرنے کا بھی وعدہ کررکھا ہے، ہر سال ہمارے کھلاڑی اس کا حصہ بنتے ہیں، ہمیں اس بارے میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہے، آنے والے دنوں میں اس کا جائزہ لیا جائے گا۔

Check Also

پی سی بی محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش

پاکستان کرکٹ بورڈ محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ آئرلینڈ سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *