Home / جاگو بزنس / لیوی کے نفاذ کے خلاف ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کا ہڑتال کا اعلان

لیوی کے نفاذ کے خلاف ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کا ہڑتال کا اعلان

 اسلام آباد: 

چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ اگر وفاقی کابینہ نے لیوی کی منظوری دی تو یکم مارچ سے ایل پی جی پلانٹس۔دکانیں اور ٹرانسپورٹ بند کر دیں گے۔ایکسپریس نیوزکے مطابق ایل پی جی کی زمینی راستے سے درآمد پر لیوی کے نفاذ کے خلاف ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن نے یکم مارچ ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ زمینی راستے سے درآمد پر 4669 روپے لیوی کا نفاذ تجویز کیا گیا ہے، اگر لیوی کا نفاذ ہوتا ہے تو ایل پی جی مہنگی ہو گی، لیوی نفاذ کی تجویز پر عمل نہ کیا جائے، اگر کابینہ نے کابینہ لیوی کی منظوری دے دی تو یکم مارچ سے ایل پی جی پلانٹس۔دکانیں اور ٹرانسپورٹ بند کر دیں گے۔

Check Also

ایشیائی ترقیاتی بینک کی مدد مالیاتی فنڈ کے پروگرام سے منسلک

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی نے کہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *