Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ‘منفرد حجاب’ کرنے پر تنقید، نوشین شاہ نے نور بخاری کی حمایت کردی

‘منفرد حجاب’ کرنے پر تنقید، نوشین شاہ نے نور بخاری کی حمایت کردی

شوبز کو خیرباد کہہ کر مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے والی اداکارہ نور بخاری کو ایک تقریب میں فیشن کے تحت منفرد حجاب کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

نور بخاری نے 19 فروری کو انسٹاگرام پر اپنی ایک خاتون دوست کی شادی میں شرکت کی تصاویر شیئر کی تھیں، جن میں انہیں فیشن سے متاثر ہو کر منفرد حجاب میں دیکھا گیا تھا۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی خاتون دوست کو شادی کی مبارک باد پیش کی تھی، مگر ان کے حجاب پر انہیں مداحوں نے تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے اسلامی نہیں بلکہ ‘فیشن ایبل’ قرار دیا۔

شدید تنقید کے بعد نور بخاری نے انسٹاگرام پر کمنٹس سیکشن کو بند کردیا تھا اور انسٹاگرام اسٹوری میں پیغام دیا تھا کہ اگر کسی کو ان کا حجاب اچھا نہیں لگ رہا تو وہ انہیں دیکھنا چھوڑ دیں۔

اداکارہ نے تنقید کا جواب دیتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا تھا کہ وہ اپنی قبر میں اپنا حساب دیں گی، اس لیے اگر ان کا حجاب کسی کو حجاب نہیں لگ رہا تو وہ انہیں دیکھنا بند کردیں۔

اب پاکستانی ڈراموں کی اداکارہ نوشین شاہ نے نور بخاری کا دفاع کرتے ہوئے انٹرنیٹ صارفین پر تنقید کی ہے۔

نوشین شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ‘نور پر تنقید کے بجائے میرا خیال ہے کہ لوگوں کو ان اداکاراؤں پر تنقید کرنی چاہیے جو تقریباً برہنہ ہوتی ہیں’۔

انہوں نے لکھا کہ ‘ایک خاتون جو شلوار قمیض پہنتی ہے اسے مہذب کہا جاتا ہے نا؟ تو انہوں نے شلوار قمیض بھی زیب تن کی ہوئی ہے اور اپنا سر بھی ڈھانپا ہوا ہے’۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ نے لکھا کہ کمپیوٹر پر بیٹھ کر لکھنا پورے کپڑے پہننے اور اپنا منہ بند رکھنے سے بہت زیادہ آسان ہے، اللہ کا کام اللہ کو کرنے دیں۔

نوشین شاہ نے مزید لکھا کہ انڈسٹری کو چھوڑیں ہمارے ملک میں 100 فیصد میں سے کتنی خواتین حجاب کرتی ہیں 30 فیصد بھی نہیں۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے نور بخاری کی تعریف بھی کی اور کہا کہ آپ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

Check Also

رجنی کانت سے ملاقات پر امیتابھ نے کیا کہا؟

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ رجنی کانت ایک سادہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *