Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ڈاکو لوٹنے آئے تو دوست بھی چھوڑ کر بھاگ گیا، یشما گل

ڈاکو لوٹنے آئے تو دوست بھی چھوڑ کر بھاگ گیا، یشما گل

کراچی: 

ڈراما سیریل ’پیار کے صدقے‘ میں اداکاری کرکے پہچان بنانے والی اداکارہ یشما گل نے اپنے ساتھ ہوئے خوفناک واقعے کے بارے میں بتایا ہے جب وہ ڈاکوؤں میں پھنس گئی تھیں۔

اداکارہ یشما گل نے حال ہی میں آن لائن شو ’’ٹوبی آنیسٹ 2.0‘‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے خوفناک واقعے کے بارے میں بتایا۔ میزبان تابش نے یشما گل سے سوال پوچھا کبھی آپ کا موبائل فون چوری ہوا ہے؟

اس سوال کے جواب میں یشما گل نے جواب دیتے ہوئے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا میں اپنی دوست کے گھر کے باہر تھی اسے لینے گئی تھی اور میرے ساتھ میرا ایک دوست بھی تھا۔ اس کے ساتھ ہمیشہ گارڈز ہوتے تھے اس لیے ہم لوگ خود کو اس کے ساتھ محفوظ سمجھتے تھے۔

اتفاق سے اس دن اس کے ساتھ گارڈز نہیں تھے اور وہ گاڑی کے باہر فون پر بات کررہاتھا اسی وقت 2 آدمی بائیک پر آئے اور میرے دوست سے بات کرنے لگے جس کے بعد بائیک پر موجود دونوں آدمیوں نے گن نکال لی اور میرا دوست گاڑی کے پیچھے چلا گیا مجھے لگا وہ بھی گن لینے گیا ہے لیکن وہ مجھے اکیلا چھوڑ کر بھاگ گیا تھا۔

یشما گل نے کہا حالانکہ میرا دوست مجھے چھوڑ کر بھاگ گیا لیکن میں نے اس کا بٹوا جو گاڑی میں تھا چھپا دیا تھا اور ساتھ میں اپنا موبائل فون بھی۔ ڈاکوؤں نے میرا بیگ مجھ سے چھین لیا لیکن اس میں میرا موبائل فون نہیں تھا جس کے بعد اس نے میرے پیر پر بندوق رکھ دی اور زبردستی مجھ سے موبائل چھین لیا اور جاتے جاتے ہوا میں 2 فائر بھی کیے۔

 

Check Also

رجنی کانت سے ملاقات پر امیتابھ نے کیا کہا؟

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ رجنی کانت ایک سادہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *