Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / عمر میں شائستہ بڑی ہیں یا ساحر لودھی؟

عمر میں شائستہ بڑی ہیں یا ساحر لودھی؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور میزبان اور اداکار ساحر لودھی کا کہنا ہے کہ ان کی بہن شائستہ ان سے عمر میں 5 سال بڑی ہیں۔

گزشتہ روز میزبان واداکار ساحر لودھی اور ان کی میزبان بہن ڈاکٹر شائستہ لودھی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک ساتھ شرکت کی، دوران شو میزبان کی جانب سے کیے گئے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ میں ساحر سے 5 سال بڑی ہوں اور ساحر اماں ابا کے لاڈلے ہیں کیونکہ انہیں مکھن لگانا خوب آتا ہے لیکن کام کے حوالے ساحر مجھ سے زیادہ مخلص ہیں۔

دوران شو ساحر لودھی کا کہنا تھا میں لاڈلا ہوں لیکن گھر میں شائستہ کی بات مانی جاتی ہے۔

ساحر لودھی  کے مطابق مجھے انڈسٹری میں شائستہ لے کر آئیں اور انھوں نے ہی میرا آڈیشن کروایا تھا جس  میں فیل ہو گیا تھا۔

پوچھے گئے  ایک سوال کے جواب میں ساحر لودھی کا کہنا تھا کہ مجھے اب بھی عمران خان سے محبت ہے۔

Check Also

رجنی کانت سے ملاقات پر امیتابھ نے کیا کہا؟

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ رجنی کانت ایک سادہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *