Home / جاگو بزنس / پاکستان کی ترسیلات میں اضافہ بینکنگ سیکٹرکے لیے خوش آئند قرار

پاکستان کی ترسیلات میں اضافہ بینکنگ سیکٹرکے لیے خوش آئند قرار

 کراچی: 

معاشی تحقیق کار اور کریڈیٹ ریٹنگ ادارے موڈیزانویسٹرزسروس نے پاکستان کی ترسیلات میں اضافہ بینکنگ سیکٹر کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔اپنی ایک رپورٹ میں موڈیز نے کہا ہے کہ عالمی بینک کے اندازوں کے برخلاف پاکستان کی ترسیلات میں اضافہ ہوا۔ عالمی بینک نے کرونا کی وباء کی وجہ سے عالمی سطح پر ترسیلا ت کم رہنے کی پیشن گوئی کی تھی۔ کورونا کی وباء کی وجہ سے پاکستان کی ترسیلات بھی ایک سطح پر برقرار رہنے کا امکان تھاترسیلات سے بینکوں کو مستحکم اور کم لاگت کی فنڈنگ مہیا ہوگی۔

ترسیلات میں اضافے سے بینکوں کے پاس زرمبادلہ کی شکل میں سرمایہ بڑھے گا۔ بینکوں کی جانب سے کمپنیوں کے مقابلے میں صارف قرضوں میں نمایاں اضافہ ہو اہے۔کمپنیوں کے مقابلے میں صارفین میں قرضوں کے پھنسنے کا تناسب بھی کم ہے۔31دسمبر کو صارف قرضوں میں غیرفعالیت کا تناسب 4.9 فیصد جبکہ کمپنیوں میں 9.4 فیصد رہا۔ترسیلات بڑھنے سے رہن کی بنیاد پر قرضوں  سمیت چھوٹے اوردرمیانے کاروبار اور زراعت کے شعبہ کو فائدہ ہوگا۔

Check Also

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *