Home / جاگو پکوان / آلو میتھی قیمہ

آلو میتھی قیمہ

منہ میں پانی لے آنے والی ایک ایسی ڈش جس میں پِسا ہوا قیمہ، سوکھی میتھی اور مسالاجات کو شامل کر کے بنایا جائے۔ اس ڈش کو فیملی کے ساتھ دوپہر یا رات کے کھانے میں پراٹھے یا نان کے ساتھ پیش کرکے اس کا مزہ اور بڑھایا جاسکتا ہے۔

 اجزاء

    • گائے کا قیمہ1 کلو
    • تیل1 کپ
    • پیاز کٹی ہوئی1 عدد
    • ادرک کا پیسٹ1 کھانے کا چمّچ
    • لہسن کا پیسٹ1 کھانے کا چمّچ
    • لال مرچ پاؤڈر1 کھانے کا چمّچ
    • گرم مسالہ1 کھانے کا چمّچ
    • ہلدی1 چائے کا چمچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • ٹماٹر کٹے ہوئے2-3 عدد
    • پانیحسبِ ضرورت
    • آلو، کیوبز میں کٹے ہوئے½ کلو
    • ہری مرچیں کٹی ہوئی4-5 عدد
    • تازہ دھنیا کٹا ہوا½ کپ
    • میتھی دانہ1-2 کھانے کا چمّچ

ترکیب

  • درمیانے سائز کے برتن میں پیاز ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں جب تک کہ اس کی رنگت تبدیل نہ ہوجائے
  • اب ادرک لہسن کا پیسٹ، سرخ پسی ہوئی مرچ، گرم مصالحہ، ہلدی، نمک شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں باریک لمبے کٹے ہوئے ٹماٹر، گائے کے گوشت کا قیمہ شامل کریں اور 1 منٹ تک اچھی طرح مکس کریں
  • اب اس میں پانی ڈالیں اور اچھی طرح ہلائیں
  • اب اس میں کٹے ہوئے آلو، کٹی ہوئی ہری مرچ، دھنیا، خشک میتھی شامل کرکے اچھی طرح ہلائیں اور 10 سے15 منٹ کے لیے ڈھک دیں۔
  • مزے دار آلو میتھی قیمہ تیار ہے۔

Check Also

ہینڈسم شخص ملنے پر سابق بوائے فرینڈ سے بریک اپ کرلیا تھا، کرینہ کپور

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *