Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ارطغرل ڈرامے کی ‘گوکچہ خاتون’ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

ارطغرل ڈرامے کی ‘گوکچہ خاتون’ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر اردو ترجمے کے ساتھ نشر ہونے والے ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ میں گوکچہ خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ بورجوکیراتلی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

ترک اداکارہ نے ترک گلوکار سنان اکسل سے شادی کی جس کی تصاویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تصویر کے کیپشن میں ترک اداکارہ بورجوکیراتلی نے ‘مسٹر اینڈ مسز اکسل’ لکھتے ہوئے مداحوں کو اپنے شادی سے آگاہ کیا۔

تصاویر میں اداکارہ کو سفید رنگ کے روایتی گاؤن میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ترک گلوکار سنان اکسل نے شادی کے موقع پر سیاہ رنگ کا سوٹ پہنا۔

اداکارہ بورجوکیراتلی کو ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں گوکچہ خاتون کے کردار سے عالمی سطح پر شہرت ملی۔

ڈرامے میں ان کا یعنی گوکچہ خاتون کا کردار بہت اہم ہے کیونکہ یہ کردار سلجان خاتون کی چھوٹی بہن کا ہے جس کی پیدائش ارطغرل کی والدہ کے ہاتھوں میں ہوئی اور یہ ارطغرل کو پسند کرتی ہے، اسے ترک اداکارہ بورجوکیراتلی نے ادا کیا۔

ان کی پیدائش 23 جولائی 1989 کو استنبول میں ہوئی اور بصری مواصلاتی ڈیزائن میں گریجویشن کیا، تعلیمی سرگرمیوں کے دوران کئی ڈراموں اور مختصر فلموں میں بھی کام کیا۔

تاہم باقاعدہ طور ہر 2010 میں ایک ٹی وی سیریل سے اداکاری کا آغاز کیا اور ارطغرل کے ذریعے مزید شہرت حاصل کی۔

واضح رہے کہ ‘ارطغرل غازی’ کو پی ٹی وی پر گزشتہ برس اپریل سے نشر کیا جا رہا ہے، اس ڈرامے نے نشر ہوتے ہی پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنائے تھے۔

Check Also

کاجول نے مداحوں کو ہنسانے کیلئے اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کر دی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے ’ورلڈ لافٹر ڈے‘ پر اپنے مداحوں کو ہنسانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *