Home / جاگو پکوان / گارلک اور چیز بریڈ

گارلک اور چیز بریڈ

زیتون، ٹماٹر، ادرک اور چیز کے مزے سے بھرپور لذت اور توانائی کا بہترین امتزاج، ہری پیاز اور تازہ ہرے دھنئے سے سجی گارلک اینڈ چیز بریڈ دن کے وقت کھانے کے لئے لاجواب اور بہترین انتخاب۔

 اجزاء

    • ٹماٹر کٹے ہوئےایک عدد
    • ہری پیاز، کٹی ہوئیایک عدد
    • زیتون، کٹے ہوئےپانچ سے چھ عدد
    • پیاز، کٹی ہوئیآدھی
    • دھنیا، کٹا ہواآدھی گٹھی
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • سونفآدھا چائے کا چمچ
    • کالی مرچ پسی ہوئیآدھا چائے کا چمچ
    • سرسوں کا پیسٹایک کھانے کا چمچ
    • سرکہایک کھانے کا چمچ
    • موزریلا چیزدوسوگرام
    • لیموںایک عدد
    • ادرک والی ڈبل روٹیایک فٹ لمبی
    • مکھنایک کھانے کا چمچ
    • دھنیاسجاوٹ کے لئے
    • ہری پیاز، کٹی ہوئیسجاوٹ کے لئے

ترکیب

  • ایک بڑا پیالہ لیں اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر، کٹی ہوئی ہری پیاز، زیتون، دھنیا، نمک، سونف، پسی ہوئی کالی مرچ، سرسوں کا پیسٹ، سرکہ اور موزریلاچیز ڈالیں اور اس پر لیموں نچوڑیں۔
  • اب ایک فٹ لمبی ڈبل روٹی لے کر اسے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کی شکل میں کاٹ لیں۔
  • اب ایک توے پر مکھن ڈال کر گرم کریں اور ڈبل روٹی کے پارچوں کو اس پر رکھ کر سینک لیں۔
  • اب ایک بڑی طشتری میں تھوڑا سا ہرا دھنیا چھڑکیں اس پر ڈبل روٹی کے سینکے ہوئے ٹکڑے رکھیں، ان پر پہلے سے تیارشدہ آمیزہ رکھیں اور کٹی ہوئی ہری پیاز سے سجا کر پیش کریں۔
  • مزے دار گارلک اینڈ چیز بریڈ تیار ہے۔ جی بھر کے کھائیں۔ اور نیچے دیئے گئے کمنٹس باکس میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔

Check Also

پاکستان کرکٹ بورڈ میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پی سی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *