Home / جاگو پکوان / ندا ڈار سمیت 13 شرکاء کی خواتین امپائرز انڈکشن کورس میں شرکت

ندا ڈار سمیت 13 شرکاء کی خواتین امپائرز انڈکشن کورس میں شرکت

ندا ڈار اور سابق انٹرنیشنل کرکٹر سخن فیض سمیت 13 خواتین کی خواتین امپائرز انڈکشن کورس میں شرکت کی۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار اور سابق انٹرنیشنل کرکٹر سخن فیض ان 13 شرکاء میں شامل تھیں جنہوں نے خواتین امپائرز انڈکشن کورس میں حصہ لیا جو آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اختتام کو پہنچا۔

13 جنوری کو شروع ہونے والے 4 روزہ کورس میں 13 خواتین شرکاء نے کھیل کے قوانین کی معلومات سمیت بنیادی تربیتی سیشنز میں شرکت کی۔ آخری دن شرکاء نے تحریری امتحان دیا اور ان کے ون آن ون انٹرویوز ہوئے۔

آئی سی سی کے ایلیٹ پینل آف امپائرز کے ممبر احسن رضا اور پی سی بی کے انٹرنیشنل امپائر آصف یعقوب اس کورس کے انسٹرکٹر تھے۔

اس موقع پر کپتان قومی ویمنز ٹیم ندا ڈار کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت اہم کورس تھا کیونکہ اس نے مجھے کھیل کے قوانین کو زیادہ باریک بینی سے سمجھنے میں مدد کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نوجوان لڑکیوں کے لیے رول ماڈل بننا چاہتی تھی اور انہیں امپائرنگ کے میدان میں آنے کی ترغیب دینا چاہتی تھی۔

ندا ڈار کا کہنا تھا کہ کورس میں ایلیٹ پینل کے امپائرز کے اشتراک سے تجربات بہت قیمتی تھے اور مستقبل میں ہم سب کےلیے مددگار ثابت ہوں گے۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر احسن رضا کا کہنا تھا کہ 4 روزہ کورس میں بطور انسٹرکٹرز ہم نے آج کے دور میں پلیئنگ کنڈیشنز، قوانین اور پریکٹیکل امپائرنگ پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے گراؤنڈ میں انٹرایکٹو پریکٹیکل سیشنز کیے اور شرکاء کو ویڈیو کلپس کے ذریعے امپائرنگ کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔

کورس کی شرکاء میں عمارہ خان، عائشہ فاروق، عائشہ شکور، فاخرہ کاظمی، اسماء، ندا ڈار، قرۃ العین، ثانیہ اشرف، شمائلہ ناز، سخن فیض، سمیرا ساجد، ذکیہ گل اور زبیدہ ستار شامل تھیں۔

Check Also

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ، ڈیوٹی کے برابر بینک گارنٹی سے چھوٹ کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمد کیلیے عائد کردہ ڈیوٹی کے برابر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *