Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / سارہ کی اور والدہ امریتا سنگھ کے ہمراہ درگاہ اجمیر شریف پر حاضری

سارہ کی اور والدہ امریتا سنگھ کے ہمراہ درگاہ اجمیر شریف پر حاضری

بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان اور ان کی والدہ امریتا سنگھ نے  صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی  کی درگاہ اجمیر شریف پر حاضری دی۔

بالی وڈ اداکار و اداکارائیں اپنی دلی مرادیں پوری ہونے کیلئے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری لگاتے ہیں اور چادر بھی چڑھاتے ہیں۔

اب حال ہی میں ماضی کی خوبرواداکارہ امریتا سنگھ اپنی بیٹی و موجودہ اداکارہ سارہ علی خان کے ہمراہ درگاہ اجمیر شریف پہنچی ہیں۔

اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدہ کے ساتھ اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

اداکارہ نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جمعے کی مبارکباد بھی دی جبکہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ اور امریتا نے ماسک پہن رکھے ہیں۔

خیال رہے کہ صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کا 809 واں عرس بھارتی ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں ہوا جس میں نامور شخصیات نے شرکت کی تھی۔

Check Also

ہیرامنڈی میں کام کے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے، منیشا کوئرالہ

اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کہا ہے کہ ویب سیریز ہیرامنڈی میں کام کرنے پر انکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *