Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ایشوریا سے مشابہت رکھنے والی پاکستانی لڑکی کی تصاویر وائرل

ایشوریا سے مشابہت رکھنے والی پاکستانی لڑکی کی تصاویر وائرل

بالی وڈ کی اداکارہ ایشوریا رائے بچن سے مشابہت رکھنے والی پاکستانی بیوٹی بلاگر آمنہ عمران کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

ایشوریا رائے کا شمار بالی وڈ کا شمار صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اداکارہ سنیہا کو بھی ان کی ہم شکل قرار دیا گیا تھا۔

تاہم اب ایک ایسی پاکستانی بیوٹی بلاگر آمنہ عمران کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس میں وہ بالکل ایشوریا سے مشابہت رکھتی ہیں۔

آمنہ کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں اور اس پر صارفین کی جانب سے ملے جے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

متعدد صارفین نے اسے ایشوریا سے مشابہہ قرار دیا جبکہ متعدد نے ان پر پلاسٹک سرجری کرانے کا الزام عائد کیا ہے۔

دوسری جانب بھارت میڈیا میں بھی ایشوریا سے مشابہت رکھنے پر آمنہ عمران کے چرچے ہورہے ہیں جبکہ بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی تبصرے کیے جارہے ہیں۔

Check Also

ایرانی ہدایت کار محمد رسولوف کو 8 سال قید اور کوڑے مارنے کی سزا

ایران میں عدالت نے معروف ایرانی ہدایت کار محمد رسولوف کو 8 سال قید، کوڑے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *