Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بگ باس سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک کا پاکستانی مداحوں کیلیے پیغام

بگ باس سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک کا پاکستانی مداحوں کیلیے پیغام

بھارت کے مقبول ترین ریئلٹی شو بگ باس سیزن 14 کی روبینہ دلیک نے پاکستانی مداحوں کے نام پیغام جاری کیا ہے۔

چند روز قبل بگ باس سیزن 14 کی آخری قسط ہوئی تھی جس میں بھارتی اداکارہ روبینہ دلیک سیزن 14 کی ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔

بگ باس جیتنے کے بعد فاتح روبینہ دلیک نے جہاں اپنے تمام تر چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا وہیں انہوں نے اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے بھی خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا۔

روبینہ دلیک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’میرے تمام تر پاکستانی مداحوں کے لیے بے پناہ محبت‘۔

انہوں نے کہا کہ ’آپ لوگوں نے مجھے جتنا پیار دیا ہے، میں اسے حاصل کرنے میں بے حد خوشی محسوس کر رہی ہوں۔

خیال رہے کہ اداکارہ روبینہ دلیک وہ واحد کنٹسٹنٹ تھیں جنہوں نے بگ باس سیزن 14 کے گھر میں سب سے زیادہ وقت گزارا تھا۔

Check Also

علی فضل ہیرامنڈی میں اہلیہ کی پرفارمنس پر خوش

بھارتی اداکار علی فضل ویب سیریز ہیرا منڈی میں اہلیہ ریچا چڈھا کی اداکاری دیکھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *