Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / پاوری گرل نے اداکارہ ہانیہ عامر کو اپنی فوٹو کاپی قرار دیدیا

پاوری گرل نے اداکارہ ہانیہ عامر کو اپنی فوٹو کاپی قرار دیدیا

پاوری گرل دنانیر مبین نے اداکارہ ہانیہ عامر کو اپنی فوٹو کاپی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق دنانیر مبین نے حال ہی میں اپنی انسٹا اسٹوری میں اداکارہ ہانیہ عامر کے ہمراہ اپنی دلکش سیلفی شیئر کر دی۔

پاوری گرل کے نام سے مشہور دنانیر مبین نے بڑی کامیابی اپنے…

دنانیر نے ہانیہ عامر کو خود کی فوٹو کاپی قرار دیدیا

مذکورہ سیلفی میں ہانیہ عامر نے گلابی اور پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ پاوری گرل پیلے رنگ کے پھول دار لباس میں ملبوس ہیں۔

دنانیر مبین نے اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ ’آخرکار! میری اپنی فوٹو کاپی ہانیہ عامر سے ملاقات ہوگئی لیکن وہ مجھ سے کہیں زیادہ خوبصورت ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’یہ ایک بہت بڑی نعمت ہے کہ جب آپ کی ملاقات ایسے لوگوں سے ہوتی ہے جو ناصرف ظاہری بلکہ اندرونی طور پر بھی خوبصورت ہوں۔‘

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک ملین فالوورز رکھنے والی پاوری گرل نے لکھا کہ ’ہانیہ عامر کا شمار اُنہی خوبصورت لوگوں میں ہوتا ہے۔‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’میں ہانیہ عامر کو بےحد پسند کرتی ہوں۔‘

واضح رہے کہ دنانیر مبین بھی ہانیہ، ماہرہ خان اور تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ کی طرح پاکستان سپُر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک دنانیر نامی نوجوان لڑکی پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھی اور وہاں اُس نے صرف یہ تین جملے کہے تھے:

یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں پاوری ہورہی ہے۔

دنانیر کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو اس قدر بھایا کہ رات و رات اس پر سیکڑوں ویڈیوز بنا ڈالیں۔

Check Also

ایرانی ہدایت کار محمد رسولوف کو 8 سال قید اور کوڑے مارنے کی سزا

ایران میں عدالت نے معروف ایرانی ہدایت کار محمد رسولوف کو 8 سال قید، کوڑے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *