Home / جاگو پاکستان / سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کا جعلی سرمایہ کاری اسکیموں کیخلاف عوام کو انتباہ

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کا جعلی سرمایہ کاری اسکیموں کیخلاف عوام کو انتباہ

اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے مختلف کمپنیوں کی جانب سے کی جارہی غیر قانونی سرگرمیوں سے عام عوام کو بچانے کے لیے جمعہ کو ایک عوامی انتباہ جاری کیا ہے جس میں عام لوگوں کو کسی بھی جعلی سرمایہ کاری اسکیموں میں سرمایہ کاری سے باز رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

کارپوریٹ شعبے کے ریگولیٹر نے کہا کہ لا وِلے ڈی پیرس ہاؤسنگ اسکیم لمیٹڈ’ کے نام سے ایک کمپنی عوام کو سرٹیفکیٹ، لی پیرس رجسٹریشن سرٹیفکیٹ خریدنے کے لیے مدعو کررہی ہے تاکہ وہ مستقبل میں کمپنی کی جانب سے شروع کی جانے والی رہائشی اور تجارتی املاک کی اسکیموں میں سرمایہ کاری کے حقدار بن جائیں، کمپنی قرعہ اندازی کے ذریعے خوش قسمت افراد کو منافع بخش نقد انعامات کے لیے کم از کم گارنٹی کے حامل فی ریٹ سرٹیفکیٹ اور اہلیت بھی پیش کررہی ہے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ عام لوگوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سرمایہ کاری کے مواقع جس کے تحت مستقبل میں کوئی واپسی/فائدہ، موقع یا لاٹری یا کس اور طرح سے مشروط کر کے جمع کروانے یا شراکت کے بدلے کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے تو یہ ایک غیر قانونی سرگرمی ہے اور کمپنیز ایکٹ 2017 کے سیکشن 301 کے تحت ایسی کمپنی کی بندش کے لیے مکمل مواد موجود ہے۔

کمیشن نے مزید کہا کہ کسی بھی رقم کی واپسی کی پیش کش کے لیے عام لوگوں کو رقم کی سرمایہ کاری کی دعوت ایک محدود کاروباری سرگرمی ہے اور صرف سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان یا اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے منظور شدہ خصوصی کمپنیوں ہی یہ پیشکش کر سکتی ہیں۔

مذکورہ بالا کمپنی نے اپنی میمورنڈم ایسوسی ایشن میں واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ کسی لاٹری کے کاروبار یا کسی محدود یا غیر قانونی کاروبار میں ملوث نہیں ہوگی۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کہا کہ وہ مذکورہ کمپنی کے ذریعے کی جانے والی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہا ہے، بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ مناسب سمجھا جاتا ہے کہ ان کو گمراہ کرنے کے لیے کمپنی کی رجسٹریشن کی حیثیت کے ممکنہ غلط استعمال کے حوالے سے خبردار کیا جائے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے بتایا کہ ایک اور کمپنی جسے ’آل پاکستان پروجیکٹس‘ کہا جاتا ہے وہ اپنی ویب سائٹ کے ذریعے منافع بخش سرمایہ کاری کے پیکج پیش کررہی ہے، کمیشن نے عام لوگوں کو آگاہ کیا کہ ’آل پاکستان پروجیکٹس‘ ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہیں۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کہا کہ یہ نوٹ کیا گیا ہے کہ چند افراد جن کے نام مذکورہ ادارے کی ویب سائٹ پر آرہے ہیں، وہ درج ذیل رجسٹرڈ کمپنیوں میں ڈائریکٹر/اراکین ہیں، ایس ای سی پی نے مزید کہا کہ ان کمپنیوں میں اے پی پی پروجیکٹس اور ریئل اسٹیٹ (پرائیوٹ) لمیٹڈ شامل ہیں، اے آئی ٹی ایس ٹریڈرز (ایس ایم سی پرائیویٹ) لمیٹڈ، اے پی پی ریستوراں اور کیفے (پرائیوٹ) لمیٹڈ ، اے پی پی رائیڈرز (پرائیوٹ) لمیٹڈ ، اے پی پی شاپنگ مال (پرائیوٹ) لمیٹڈ شامل ہیں۔

ایس ای سی پی نے زور دے کر کہا کہ حتیٰ کہ رجسٹرڈ کمپنی بھی عوام سے جمع شدہ رقم مدعو یا قبول نہیں کرسکتی ہے۔

Check Also

سندھ کے لوگوں نے الیکشن میں پیپلزپارٹی کو بھرپور کامیابی دلائی، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں نے الیکشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *