Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / حقیقی زندگی میں شہوار‘ نہیں بلکہ ’دانش‘ ہوں، عدنان صدیقی

حقیقی زندگی میں شہوار‘ نہیں بلکہ ’دانش‘ ہوں، عدنان صدیقی

سال 2019 اور 2020 کے مقبول ترین ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں شادی شدہ امیر شخص ’شہوار‘ کا کردار ادا کرنے والے عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ حقیقی زندگی میں وہ مذکورہ کردار سے بہت مختلف ہیں۔

’میرے پاس تم ہو‘ میں عدنان صدیقی نے ’شہوار‘ نامی ایک ایسے شادی شدہ امیر شخص کا کردار ادا کیا تھا، جسے ایک شادی شدہ غریب خاتون سے عشق ہوجاتا ہے۔

عدنان صدیقی کے کردار ’شہوار‘ کو ڈرامے میں عائزہ خان کے کردار ’مہوش‘ سے محبت ہوجاتی ہے۔

مہوش کا کردار ڈرامے کے غریب کردار ’دانش‘ یعنی ہمایوں سعید کی اہلیہ ہوتی ہیں مگر غربت کی وجہ سے مہوش آگے چل کر شوہر سے طلاق لے کر امیر شخص ’شہوار‘ سے شادی کی خواہش مند ہوتی ہیں۔

’میرے پاس تم ہو‘ میں شادی شدہ مرد اور خاتون کو دولت کی وجہ سے تعلقات پر اور پاکستانی معاشرے کے برعکس حالات میں دکھانے پر ڈرامے پر شدید تنقید بھی کی گئی تھی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ڈرامے میں عدنان صدیقی کو ’شہوار‘ کے کردار میں دل پھینک عاشق کے طور پر دکھایا گیا تھا تاہم اداکار کا کہنا ہے کہ وہ حقیقی زندگی میں کردار کے بر عکس ہیں۔

عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جواب دیے اور انہوں نے ’شہوار‘ کردار سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بھی جواب دیا۔

عدنان صدیقی نے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب کے اسکرین شاٹ اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں شیئر کیے۔

عدنان صدیقی نے ایک مداح کو جواب دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں کھانے پکانے کا بے حد شوق ہے جب کہ انہیں پرانی فلمیں بھی بہت پسند ہیں۔

اداکار نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ انہیں گلوکاری کرنا اچھا لگتا ہے اور وہ شوٹنگ کے سیٹ پر گاتے رہتے ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ایک مداح کو جواب دیتے ہوئے عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ وہ اچھی بانسری بجاتے ہیں اور انہوں نے اپنی بانسری بجانے کی مختصر ویڈیو بھی شیئر کی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں پرانی فلمیں اور خاص طور پر ہولی وڈ و بولی وڈ کی ماضی کی مقبول فلمیں بہت پسند ہیں۔

اداکار نے ’شہوار‘ کردار سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا کہ حقیقی زندگی میں وہ ’میرے پاس تم ہو‘ کے کردار کی طرح نہیں ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ حقیقی زندگی میں وہ ’دانش‘ یعنی ڈرامے میں ہمایوں سعید کے کردار کی طرح ہیں۔

عدنان صدیقی نے لکھا کہ حقیقی زندگی میں ہمایوں سعید یعنی ’دانش‘ کا کردار ’شہوار‘ کی طرح ہے۔

—اسکرین شاٹ

Check Also

ایرانی ہدایت کار محمد رسولوف کو 8 سال قید اور کوڑے مارنے کی سزا

ایران میں عدالت نے معروف ایرانی ہدایت کار محمد رسولوف کو 8 سال قید، کوڑے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *