Home / جاگو کھیل / شاداب خان کی فٹنس بحالی کا پہلا مرحلہ مکمل، واک شروع کردی

شاداب خان کی فٹنس بحالی کا پہلا مرحلہ مکمل، واک شروع کردی

 لاہور: 

 ٹیسٹ اسپنر شاداب خان کی فٹنس  بحالی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ڈاکٹرز نے آل راؤنڈرز کو 4 ہفتے آرام  کا مشورہ دیتے ہوئے مختلف ہلکی پھلکی ورزشیں بتائی تھیں، شاداب خان نے واک شروع کردی ہے، 2 روز میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں رپورٹ کریں گے جس کی روشنی میں بحالی کیلیے اگلا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اپریل کے دوسرے ہفتے میں پروٹیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں بیٹنگ کرتے ہوئے شاداب خان کا انگوٹھا زخمی ہو گیا تھا جس کی وجہ سے وہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔

Check Also

کراچی: 16ویں چیف آف نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا کل سے آغاز

کراچی میں 16ویں چیف آف نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا کل سے آغاز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *