Home / جاگو کھیل / کراچی: 16ویں چیف آف نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا کل سے آغاز

کراچی: 16ویں چیف آف نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا کل سے آغاز

کراچی میں 16ویں چیف آف نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا کل سے آغاز ہونے جارہا ہے۔ ایونٹ کی انعامی رقم 20 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔ 

کراچی کے روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں میڈیا بریفنگ کرتے ہوئے پیٹرن پی این اسکواش کموڈور توقیر احمد خواجہ اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان، طاہر خانزادہ سمیت قومی اسکواش پلیئرز نے انٹرنشنل اسکوش ایونٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ایونٹ میں 8 ممالک کے اسکواش پلیئرز ایکشن میں ہونگے جس کی انعامی رقم 20 ہزار ڈالر ہے۔

چیمپئن شپ میں 19 انٹرنیشنل اور پانچ نیشنل کھلاڑی شرکت کریں گے۔ ایونٹ میں مصر، ہانگ کانگ، ملائیشیا، جمہوریہ چیک، جاپان، جرمنی، انگلینڈ  اور ہالینڈ کے کھلاڑی شریک ہیں۔

چیمپئن شپ میں ویمن سمیت سیٹلائٹ سیریز کی 4 کیٹیگریز میں مقابلے ہونگے۔ پانچ روزہ ایونٹ میں 24 پلیئرز کے درمیان 23 میچز کھیلے جائیں گے۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *