Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / علیزے شاہ کی اداکاری کے بعد گلوکاری میں بھی انٹری

علیزے شاہ کی اداکاری کے بعد گلوکاری میں بھی انٹری

لاہور:

علیزے شاہ نے اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔خوبرو اداکارہ علیزے شاہ نے عید کے تیسرے دن گلوکار ساحر علی بگا کے ساتھ مل کر ”بدنامیاں“ کے عنوان سے اپنا پہلا گانا ریلیز کردیا۔ گانے کو ساحر علی بگا نے کمپوز کیا ہے جب کہ شاعری عمران رضا نے ترتیب دی ہے۔

علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ اداکاری کی طرح میری گلوکاری بھی شائقین کو پسند آئے گی۔ ساحر علی بگا نے کہا کہ امید ہے کہ عید کے پرمسرت موقع پر لوگ گانے سے محفوظ ہوں گے،انہوں نے کہا کہ مداحوں نے ہمیشہ میرے کام کو سراہا ہے، امید ہے کہ یہ گیت بھی پسند آئے گا۔

Check Also

میٹ گالا 2024: اسموکنگ نہ سیلفی، سخت شرائط لاگو

میٹ گالا 2024 کے شرکا کےلیے سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔  غیر ملکی میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *