Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ٹوئٹر نے وینا ملک کی اسرائیل مخالف ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی

ٹوئٹر نے وینا ملک کی اسرائیل مخالف ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی

 کراچی: 

مائیکروبلاگننگ سائٹ ٹوئٹر نے پاکستانی اداکارہ وینا ملک کی اسرائیل مخالف ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔

مائیکروبلاگننگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے پاکستانی اداکارہ وینا ملک کی فلسطین پر اسرائیلی حملوں کے بعد یہودیوں کے خلاف کی گئی ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کردیا، وینا ملک نے چند روز قبل ایڈولف ہٹلر کی ایک پوسٹ شئیر کی جس میں لکھا تھا کہ ’میں دنیا میں تمام یہودیوں کو مار سکتا تھا تاہم کچھ کو صرف اس لیے زندہ رکھا تاکہ دنیا دیکھ سکے کہ میں نے انہیں کیوں مارا‘۔

وینا ملک کی اس پوسٹ کو ٹوئٹر نے ڈیلیٹ تو کردیا تاہم جس قول کا وینا ملک نے حوالہ دیا وہ ایک فرضی قول تھا۔ اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر حملے کے بعد سے اداکارہ وینا ملک ٹوئٹر پر کافی فعال ہیں اور مسلسل فلسطینوں پر اسرائیلی مظالم سے متعلق پوسٹ کررہی ہیں۔

 

Check Also

سلمان خان کا مداحوں کے نام لکھا خط سوشل میڈیا پر وائرل

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کا مداحوں کے نام لکھا ایک خط سوشل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *