Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’تو‘ میں ماہرہ خان اور اذان سمیع خان کا رومانس مداحوں کو بھا گیا

’تو‘ میں ماہرہ خان اور اذان سمیع خان کا رومانس مداحوں کو بھا گیا

’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان اور گلوکار و موسیقار اذان سمیع خان کے رومانوی گانے ’تو‘ کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

اذان سمیع خان نے ’تو‘ کو عید الفطر کے دن 13 مئی کو جاری کیا تھا اور 17 مئی کی سہ پہر تک اسے یوٹیوب پر 20 لاکھ کے قریب بار دیکھا جا چکا تھا۔

’تو‘ اذان سمیع خان کے ایلبم ‘میں تیرا’ کا دوسرا گانا ہے، گلوکار کے اسی ایلبم کے پہلے گانے کو رواں برس فروری میں ریلیز کیا تھا، جس نے کامیابی کے ریکارڈ بنائے تھے۔

گلوکار کے ایلبم کو ’ہم میوزک‘ کے بینر تلے ریلیز کیا جا رہا ہے اور ان کے نئے گانے ‘میری ہوجا بس تو’ کو کافی سراہا جا رہا ہے۔

گانے میں اذان سمیع خان کو ماہرہ خان کے ساتھ رومانوی انداز میں دکھایا گیا ہے، جب کہ گانے کی موسیقی کو بھی نوجوانوں کی پسند کو ذہن میں رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔

‘میری ہوجا بس تو’ کی ہدایات حسن داوڑ نے دی ہیں جب کہ اس گانے میں بھی اذان سمیع خان سمیت دیگر موسیقاروں نے ان کا ساتھ دیا ہے۔

اذان سمیع خان کے مذکورہ ایلبم ‘میں تیرا’ میں مجموعی طور پر 8 گانے شامل ہیں اور انہوں نے ایلبم کا پہلا گانا فروری 2021 میں جاری کیا تھا اور اب جلد ہی دوسرے گانے کو ریلیز کردیا جائے گا۔

پہلے خیال کیا جا رہا تھا کہ موسیقار ایلبم کے باقی تمام گانے ایک ساتھ ریلیز کریں گے تاہم اب خبریں ہیں کہ وہ باقی تمام گانے ترتیب وار ریلیز کریں گے۔

اذان سمیع کی ایلبم میں ‘ماہیا’، ‘ڈھولنا’، ‘جادوگری’، ‘عاشقی’، ‘اک لمحہ’، ‘میرے سجنا رے’ اور دیگر شامل ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ ایلبم کے تیسرے گانے کو عید قرباں کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا تاہم اس حوالے سے گلوکار نے وضاحت جاری نہیں کی ہے۔

اذان سمیع کے اس میوزک ایلبم میں دنیا کے 5 ممالک کے 63 موسیقاروں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے۔

Check Also

میٹ گالا 2024: اسموکنگ نہ سیلفی، سخت شرائط لاگو

میٹ گالا 2024 کے شرکا کےلیے سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔  غیر ملکی میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *