Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اسرائیل کی حمایت کرنے والی یہودی اداکارہ کو گوہر رشید کا کرارا جواب

اسرائیل کی حمایت کرنے والی یہودی اداکارہ کو گوہر رشید کا کرارا جواب

پاکستانی اداکار و ہدایت کار مرزا گوہر رشید نے نہتے فلسطینیوں پر حملے کرنے والے اسرائیل کی حمایت کرنے والی صیہونی ہولی وڈ اداکارہ گال گدوت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک نے ہی جنگ مسلط کی۔

’ونڈر وویمن‘ جیسی فلموں میں اداکاری دکھانے والی اسرائیلی نژاد یہودی اداکارہ گال گدوت نے چند دن قبل فلسطینیوں پر حملے پر افسوس کے بجائے اپنے ملک اسرائیل کی حمایت کی تھی۔

گال گدوت جو کہ ماضی میں اسرائیلی ڈیفینس فورس میں بھی خدمات سر انجام دے چکی ہیں، انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’ان کا دل رو رہا ہے، ان کا ملک حالتِ جنگ میں ہے، وہ اپنے اہل خانہ و دوستوں سمیت اپنے لوگوں کے لیے پریشان ہیں’۔

یہودی اداکارہ نے لکھا تھا کہ ‘برائی کا یہ سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے، اسرائیل کو بھی آزاد اور محفوظ قوم کی حیثیت سے جینے کا حق ہے’۔

گال گدوت نے لکھا تھا کہ ‘اسرائیل کے پڑوسیوں کو بھی یہی حق حاصل ہے، وہ متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے لیے دعا گو ہیں’۔

انہوں نے لکھا تھا کہ ‘وہ اس ناقابل تصور دشمنی کے خاتمے کی دعاگو ہیں’۔

یہودی اداکارہ کو مذکورہ ٹوئٹ کرنے پر جہاں کئی افراد نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا، وہیں شوبز شخصیات نے بھی انہیں یاد دلایا تھا کہ مظلوم اسرائیل نہیں بلکہ فلسطین ہے۔

اور اب پاکستانی ہدایت کار اور اداکار مرزا گوہر رشید نے ان کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں کرارا جواب دیتے ہوئے یاد دلایا ہے کہ ان کا ملک حالت جنگ میں نہیں بلکہ ان کے ملک نے جنگ مسلط کی۔

مرزا گوہر رشید نے گال گدوت کو ٹوئٹ میں مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ اسرائیل نے فلسطین پر جنگ مسلط کی اور حب الوطنی معصوم انسانوں کی زندگیوں اور انسانی حقوق سے بڑھ کر نہیں ہوتی۔

پاکستانی ہدایت کار و اداکار نے گال گدوت کو بتایا کہ اگر وہ اسرائیلی ہونے کے ناطے ان ساری خرابیوں کو درست انداز میں نہیں دیکھ سکتیں تو یہ واضح ہے کہ خرابی کہاں ہے۔

ساتھ ہی گوہر رشید نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ گال گدوت کو جلد ہی احساس ہوجائے گا کہ ان کے ملک نے ہی جنگ مسلط کی۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر حالیہ حملے 7 مئی سے جاری ہیں اور ان حملوں میں 17 مئی کی صبح تک 58 بچوں اور خواتین سمیت 188 افراد جاں بحق ہوچکے تھے۔

گال گدوت ماضی میں اسرائیلی فوج میں خدمات بھی سر انجام دے چکی ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز

Check Also

میٹ گالا 2024: اسموکنگ نہ سیلفی، سخت شرائط لاگو

میٹ گالا 2024 کے شرکا کےلیے سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔  غیر ملکی میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *