Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’ہم فلسطین کیلئے زیادہ کچھ نہیں کرسکتے مل کر آواز تو اٹھاسکتے ہیں‘

’ہم فلسطین کیلئے زیادہ کچھ نہیں کرسکتے مل کر آواز تو اٹھاسکتے ہیں‘

اداکارہ عائزہ خان نے فلسطین میں جاری  بدترین صورتحال پر جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے  غزہ پر کی جانے والی وحشیانہ بمباری کے خلاف مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ ساتھ شوبز شخصیات بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے ارد گرد بیٹھے بچوں کی تصاویر پر مشتمل پینٹنگ شیئر کرتے ہوئے ایک پیغام شیئر کیا گیا ہے ۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کیا آپ نے تصور کیا ہے کہ آپ سوتے ہوئے اپنے بچے کو چوم رہے ہوں اور نہیں جانتے ہوں کہ آپ سب اسے دوبارہ دیکھ پائیں گے؟ ابھی فلسطین میں یہی حقیقت ہے۔

عائزہ خان نے لکھا کہ یہ وہ وحشت ہے جو ان بچوں اور معصوم جانوں میں پائی جاتی ہے اس بارے میں سوچتے ہوئے بھی میرا دل دکھتا ہے۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ہم زیادہ کچھ نہیں کرسکتے لیکن ہمارے پاس آواز ہے جسے ہم سب مل کر اپنے بہن بھائیوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف استعمال کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی جارہی ہے جس میں اب تک تقریباً 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

Check Also

ایرانی ہدایت کار محمد رسولوف کو 8 سال قید اور کوڑے مارنے کی سزا

ایران میں عدالت نے معروف ایرانی ہدایت کار محمد رسولوف کو 8 سال قید، کوڑے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *