Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ہیری پوٹر سیریز کی پہلی فلم کو 20 سال مکمل ہونے پر مداحوں کیلئے کیا نیا آرہا ہے؟

ہیری پوٹر سیریز کی پہلی فلم کو 20 سال مکمل ہونے پر مداحوں کیلئے کیا نیا آرہا ہے؟

ہولی وڈ کی مقبول فلم سیریز ’ہیری پوٹر‘ جس نے دنیا بھر سے شائقین اور ناقدین کی خوب داد وصول کی، اس کی پہلی فلم کو رواں برس 20 سال مکمل ہورہے ہیں۔

جادوئی دنیا پر مبنی اس فلم سیریز کو دنیا بھر میں بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا اور اس کی کاسٹ بھی آج تک مقبول ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق ہیری پوٹر کی پہلی فلم کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر ہیری پوٹر کے مداحوں کے لیے ایک نیا ٹی وی کوئز شو کمپٹیشن لانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ کوئز مقابلہ رواں برس کے اواخر میں نشر ہوگا جسے وارنر میڈیا کی جانب سے پیش کیا جارہا ہے اور اس کے ذریعے ہیری پوٹر کے دیوانے اس شہرہ آفاق سیریز کی کتابوں اور فلمز سے متعلق سوالوں کے جواب دیں گے۔

وارنر میڈیا نے کہا کہ اس ضمن میں مداحوں کے لیے کاسٹنگ اوپن ہے جو ایک گھنٹے کے دورانیے پر مشتمل 4 کوئز مقابلوں میں شرکت کرنے کے خواہش مند ہیں۔

یہ کوئز شو 5 روز پر مشتمل خصوصی شوز کا حصہ ہوں گے جن میں سرپرائز مہمان بھی شریک ہوں گے۔

ہیری پوٹر کے مداحوں کے لیے یہ خصوصی شوز رواں برس کے اواخر میں ایچ بی او میکس، کارٹون نیٹ ورک اور ٹی بی ایس پر نشر کیے جائیں گے۔

جے کے رولنگ کے شہرہ آفاق ناول پر بنی پہلی فلم ہیری پوٹر اینڈ فلاسفرز اسٹون 2001 میں ریلیز ہوئی تھی۔

بعدازاں ہیری پوٹر کی 8 فلمیں دنیا کی سب سے بڑی فلم فرنچائزز بن گئی تھیں اور انہوں نے گلوبل باکس آفس پر 7 ارب 70 کروڑ ڈالر کی کمائی کی تھی۔

ہیری پوٹر کی آخری سیریز ہیری پوٹر اینڈ ڈیتھلی ہیلوز کا پارٹ ٹو تھی جو 2011 میں ریلیز ہوئی تھی۔

اس کی کاسٹ کے سب سے اہم اداکار ڈینیئل ریڈکلف نے ہیری پوٹر، ایما واٹسن نے ہرمائنی اور ریوپرٹ گرنٹ نے ران ویزلی کے کردار ادا کیے تھے اور ان کے یہ کردار آج بھی مشہور ہیں۔

Check Also

میٹ گالا 2024: اسموکنگ نہ سیلفی، سخت شرائط لاگو

میٹ گالا 2024 کے شرکا کےلیے سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔  غیر ملکی میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *