Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / انوشے عباسی کی تصاویر پر مداحوں کی سخت تنقید

انوشے عباسی کی تصاویر پر مداحوں کی سخت تنقید

اداکارہ انوشے عباسی کی نئی تصاویر پر مداحوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

انوشے عباسی اپنی فٹنس اور اداکارانہ صلاحیتوں کے سبب کافی مقبول ہیں تاہم آج کل ان کے مداح ان سے خوش دکھائی نہیں دے رہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر اپ لوڈ کیں جس میں انہوں نے جم کے لباس میں فوٹو شوٹ کروایا ہوا ہے۔

تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی خاموش نہ رہ سکے اور انوشے کو کھری کھری سنادیں۔

تصویر انسٹاگرام

ثانیہ نامی صارف کا کہنا تھا کہ مجھے آپ پسند ہیں لیکن اس طرح نہیں، آپ کو یوں دیکھ کر مایوسی ہوئی۔

ایک صارف نے اداکارہ کی تصاویر پر کمنٹ کیا کہ یہ ہمارا کلچر نہیں ہے۔

اس کے علاوہ متعدد صارفین نے ان تصاویر پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

واضح رہے انوشے عباسی کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے مسلسل محنت اور کوششوں کے بعد اپنا وزن انتہائی حد تک کم کیا۔

Check Also

سلمان خان کا مداحوں کے نام لکھا خط سوشل میڈیا پر وائرل

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کا مداحوں کے نام لکھا ایک خط سوشل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *