Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اقراء عزیز فلسطینیوں کے بہتر مستقبل کیلئے دعاگو

اقراء عزیز فلسطینیوں کے بہتر مستقبل کیلئے دعاگو

اداکارہ اقراء عزیز اسرائیلی بربریت کا شکار مظلوم فلسطینیوں کے بہتر مستقبل کے لیے دعاگو ہیں۔

اقرا عزیز نے حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے فلسطین کے مسلمانوں کیلئے دعائیہ لہجہ اپنایا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر جنگ بندی کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا میں دعا کرتی ہوں کہ ہمیں یہ سب دوبارہ دیکھنے کو نا ملے، یہ سب غیر انسانی تھا۔

اقراء نے کہا کہ گزشتہ 11 روز میں جنہوں نے اپنی قیمتی جانیں کھوئیں، میں ان سب کیلئے دعاگو ہوں اور امید کرتی ہوں کے آنے والا کل بہتر ہوگا۔

یاد رہے 11 روز کی خون ریزی اور شدید حملوں کے بعد حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی ہوگئی تاہم اس دوران اسرائیلی دہشتگردی سے 232 فلسطینی شہید ہوئے جن میں درجنوں بچے بھی شامل ہیں۔

Check Also

میٹ گالا 2024: اسموکنگ نہ سیلفی، سخت شرائط لاگو

میٹ گالا 2024 کے شرکا کےلیے سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔  غیر ملکی میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *