Home / تازہ ترین خبر / پاکستان میں کورونا سے آج مزید 52 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا سے آج مزید 52 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 52 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 20344 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 902687 ہے۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب اور سندھ میں کورونا سے 16،16 جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے 20 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 20344 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 4936 ، بلوچستان میں 270 ، خیبرپختونخوا میں 3970 ، آزاد کشمیر میں 532 ،اسلام آباد میں 745 ، گلگت بلتستان میں 107، پنجاب میں 9784 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے آج 16 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 9784 ہوگئی ہے۔

Check Also

2014 کے دھرنے کی انکوائری کیلئے تیار ہوں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی، سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 2014 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *