Home / جاگو بزنس / مالی سال 2021 میں امریکا کو پاکستانی برآمدات میں 39 فیصد اضافہ

مالی سال 2021 میں امریکا کو پاکستانی برآمدات میں 39 فیصد اضافہ

کراچی: 

مالی سال 2021 میں امریکہ کو پاکستانی برآمدات میں 39فیصد اضافہ ہوا. سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بتاتے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ مالی سال 2021 میں امریکہ کو پاکستانی برآمدات میں 39 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس کامیابی پر برآمدکنندگان اور امریکہ میں تعینات ٹرینڈ اینڈ انوسٹمنٹ آفیسر کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

مشیر تجارت نے بتایا کہ مالی سال 2020 میں امریکا کو 3.7ارب ڈالر کی برآمدت رہی تھیں، جب کہ مالی سال 2021 میں امریکا کو پاکستانی برآمدات مجموعی طور پر 5.2 ارب ڈالر کی رہیں،اور یہ تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ امریکا کو پاکستانی برآمدات کاحجم 5 ارب ڈالر سے زائد رہا ہے۔

 

Check Also

زیر التوا ٹیکس مقدمات پر تجاویز چیئرمین ایف بی آر کو ارسال

اسلام آباد: اٹارنی جنرل آفس نے زیر التوا ٹیکس مقدمات پر تجاویز چیئرمین ایف بی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *