Home / جاگو کھیل / پاکستانی ویمنزنے ویسٹ انڈیزمیں دھاک بٹھادی

پاکستانی ویمنزنے ویسٹ انڈیزمیں دھاک بٹھادی

اینٹیگا: 

 پاکستانی خواتین نے ویسٹ انڈیزمیں دھاک بٹھا دی،اے ٹیم نے تیسرا میچ8 وکٹ سے جیت کر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ مکمل کر لیا،عائشہ ظفر نے نصف سنچری بنائی۔سیدہ عروب شاہ نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں،گرین شرٹس کی عمدہ فیلڈنگ سے3 میزبان کھلاڑی رن آؤٹ ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق سرویوین رچرڈز اسٹیڈیم پر تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے 100 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں محض 2 وکٹ پر پالیا، عائشہ ظفر نے ناقابل شکست نصف سنچری بنائی،اوپنر جویریہ رؤف 6 رنز کی مہمان ثابت ہوئیں۔

عمیمہ سہیل 16 رنز بناکر میدان بدر ہوئیں، لواسکورنگ مقابلے میں اس کے بعد گرین شرٹس کو مزیدمزید کوئی نقصان نہیں برداشت کرنا پڑا، کائنات امتیاز 19پر ناٹ آؤٹ رہیں،انھوں نے عائشہ ظفر کے ہمراہ ٹیم کو منزل مقصود تک پہنچاکر دم لیا، اوپنر عائشہ نے 57گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 53 رنز اسکور کیے، ان کی اننگز میں 3 چوکے اور ایک چھکا بھی شامل رہا، عائشہ نے اس سے قبل عمیمہ کے ہمراہ دوسری وکٹ کیلیے 35 رنز کی شراکت بنائی،کائنات امتیاز اور اوپنر کے درمیان 50 کی فتح گر پارٹنرشپ قائم ہوئی۔

اس سے قبل پاکستان کی عمدہ فیلڈنگ اور بولنگ کے سبب میزبان سائیڈ مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 99 رنز تک محدود رہی،تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئیں، سیدہ عروب شاہ نے13 رنز دے کر2وکٹیں حاصل کیں، ایک وکٹ ماہم طارق کے حصے میں آئی، ویسٹ انڈین اوپنر رینسی بوائس نے سب سے زیادہ42 رنز بنائے، انھوں نے 44 بالز کا سامنا کرتے ہوئے 4 چوکے لگائے، جیپینا جوزف 15 اور راشیدا ولیمز 12 رنز بناکر نمایاں رہی98398ں۔ دونوں ٹیمیں اب 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کھیلیں گی جس کا آغاز 10 جولائی کو ہوگا۔

Check Also

پی سی بی محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش

پاکستان کرکٹ بورڈ محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ آئرلینڈ سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *