Home / جاگو دنیا / کورونا وائرس کی ٹوکیواولمپکس کے ویلیج میں انٹری

کورونا وائرس کی ٹوکیواولمپکس کے ویلیج میں انٹری

ٹوکیو:

ٹوکیو اولمپکس کے ویلیج میں پہلا کورونا پازٹیو کیس سامنے آگیا.

جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویلیج میں مقیم کوویڈ ٹیسٹ رپورٹ پازٹیو آنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، تاہم ٹوکیوگیمزآرگنائزنگ کمیٹی کے اعلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ گیمزسے متعلقہ کوویڈ پازٹیوشخص جاپانی نہیں اوراس غیر ملکی شخص کو 14 دن کے لیے قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

منتظمین کے مطابق ویلیج میں گیارہ ہزار کے قریب اتھلیٹس اور آفیشلز کے قیام کا انتظام کیا گیا ہے۔ کوویڈ پازٹیو کیسزکے بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر تمام احتیاطی انتطامات کرلیے گئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کا بائیس رکنی دستہ ان کھیلوں میں شریک ہوگا۔ قومی دستے کے دو کوویڈ لائزن آفیسر ڈاکٹر اسد عباس اور جاوید شمشاد لودھی اس وقت ویلیج میں ہیں۔ بیڈمنٹن کھلاڑی ماہ نور شہزاد، سوئمرز بسمہ خان، حسیب طارق، شوٹرگلفام جوزف، خلیل اختر، غلام مصطفی بشیراوران کے ساتھ آفیشلزآج ویلیج پہنچ جائیں گے۔ ٹوکیو اولمپکس کی رنگارنگ افتتاحی تقریب 23 جولائی کو ہورہی ہے۔

Check Also

افغانستان میں سیلاب سے 300 افراد جاں بحق

کابل: افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، سیلاب میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *