Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ماہرہ کا طلحہ طالب کی ویڈیو پر دلچسپ کمنٹ

ماہرہ کا طلحہ طالب کی ویڈیو پر دلچسپ کمنٹ

ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ویٹ لفٹر طلحہ طالب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنا تبصرہ پیش کیا۔

وائرل ہونے والی لائیو ویڈیو کے کلپ میں طلحہ کو پیزا کھاتے دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ مسکراتے ہوئے اپنے تمام مداحوں کا ان کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

ماہرہ نے اپنی ٹوئٹ میں کمنٹ کیا کہ جب دل ٹوٹا ہوا ہو اور آپ اس لمحے افسردہ محسوس کررہے ہوں۔

اداکارہ نے لکھا کہ اس ویڈیو کو دیکھ کر میں کچھ نہیں کرسکتی لیکن مسکرا ضرور رہی ہوں۔

ماہرہ کی ٹوئٹ کو کئی صارفین نے ری ٹوئٹ کیا اور ان کی بات سے اتفاق کیا۔

خیال رہے کہ طلحہ طالب نے ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس میں ویٹ لفٹنگ کے کھیل میں شاندار پرفارمنس دی، اگرچہ وہ محض 2 کلو کے فرق سے میڈل جیتنے سے محروم رہے۔

Check Also

ایرانی ہدایت کار محمد رسولوف کو 8 سال قید اور کوڑے مارنے کی سزا

ایران میں عدالت نے معروف ایرانی ہدایت کار محمد رسولوف کو 8 سال قید، کوڑے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *