Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اداکارہ عروسہ صدیقی کے وزن میں کمی پر مداح حیران

اداکارہ عروسہ صدیقی کے وزن میں کمی پر مداح حیران

پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ عروسہ صدیقی نے اپنے وزن میں حیران کن حد تک کمی کرکے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر عروسہ صدیقی کی تصاویر گردش کررہی ہیں جن میں ان کا وزن پہلے کے مقابلے میں کافی کم نظر آرہا ہے۔

اپنے کیریئر کے آغاز سے ہی عروسہ صدیقی کو متعدد ڈراموں میں فربہ جسامت کے ساتھ دیکھا گیا تھا اور اب ان میں اس تبدیلی نے سب کو حیران کردیا ہے۔

اداکارہ عروسہ صدیقی کو ان کے زیادہ وزن کے ساتھ ہی شوبز میں آنے کا موقع ملا تھا تاہم خیال کیا جارہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں مزید مواقع کے لیے اپنے وزن میں کمی کی ہے۔

عروسہ صدیقی کو اپنا وزن کم کرنے کے لیے لگ بھگ 3 سال کا عرصہ لگا ہے اور اب اکثر سوشل میڈیا صارفین ان کی کوششوں کو سراہ رہے ہیں اور ساتھ ہی وہ جادوئی فارمولا بھی پوچھ رہے ہیں جس نے اداکارہ کو بالکل بدل دیا ہے۔

این ایمبر نامی انسٹاگرام ہینڈل نے عروسہ صدیقی کی تصور پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘لڑکی دن بدن اسمارٹ ہوئے جارہی ہو کچھ ہمیں بھی بتاؤ، ہم تو اسمارٹنیس سے موٹاپے پر آرہے ہیں’۔

مذکورہ کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے عروسہ صدیقی نے کہا کہ ‘اس میں وقت لگتا ہے مجھے 2 سال کا عرصہ لگا، میں اس حوالے سے جلد بتاؤں گی’۔

تاہم دیگر صارفین کی جانب سے وزن میں کمی کا طریقہ نہ بتانے پر کچھ ناراضی کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

واضح رہے کہ عروسہ صدیقی نے جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈراما سیریل ’تاکے کی آئے گی بارات‘ میں اداکاری سے مقبولیت حاصل کی تھی۔

اس کے بعد وہ اسی ڈرامے کی سیریز ‘ ڈولی کی آئے گی بارات’، ‘ڈولی کی آگئی بارات’ سمیت متعدد ڈراموں میں

Check Also

تاجکستانی گلوکار عبدو روزک کو اماراتی دلہن مل گئی، شادی کی تاریخ بھی بتادی

تاجکستان سے تعلق رکھنے والے دنیا کے سب سے پست قامت، نامور گلوکار، سوشل میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *