Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اداکارہ ثناء جاوید کے نئے فوٹو شوٹ سے چند تصویریں

اداکارہ ثناء جاوید کے نئے فوٹو شوٹ سے چند تصویریں

پاکستانی خوبرو اداکارہ ثناء جاوید جو گزشتہ سال پاکستانی پاپ اسٹار و گلوکار عمیر جیسوال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

حال ہی میں اداکارہ ثناء جاوید کے ہونے والے نئے فوٹا شوٹ سے چند تصایر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔

اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نارنگی رنگ کے مشرقی لباس میں موجود ہیں ۔

اس مشرقی انداز میں اداکارہ کا یہ انداز قابل دید ہے جبکہ لباس کا رنگ اور پہننے کا ڈھنگ ثناء کی خوبصورتی میں چار چاند لگارہا ہے۔

اداکارہ کے اس فوٹو شوٹ کے لئے جس منظر کو عکس بند کیا گیا ہے وہ کسی محل یا مغلیہ انداز کا ہے جہاں ثناء کے آگے پیچھے سب پیلے رنگ کی پگڑی میں نظر آرہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ کا ایک فوٹو شوٹ ہوا ہے جس میں وہ ماڈل بلال اشرف کے  ہمراہ نظر آئی ہیں۔

Check Also

ہیرامنڈی میں کام کے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے، منیشا کوئرالہ

اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کہا ہے کہ ویب سیریز ہیرامنڈی میں کام کرنے پر انکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *