Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / زینب شبیر کو رشتے کی آفر کیسے ہوئی؟ اداکارہ نے بتادیا

زینب شبیر کو رشتے کی آفر کیسے ہوئی؟ اداکارہ نے بتادیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ زینب شبیر نے اپنے رشتے کی آفر سے متعلق دلچسپ بات بتادی۔

زینب شبیر نے اپنے انٹرویو کے دوران بتایا کہ میں ہوٹل میں بیٹھی اپنی بہن اور ایک دوست کے ہمراہ سالگرہ منا رہی تھیں، اس دوران ایک خاتون اُن کے پاس آئیں اور نام، رہائشی پتہ اور خاندان سے متعلق پوچھنا شروع کردیا اور میری بہن سے کہا کہ یہ مجھے پسند ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ سب پوچھنے کے بعد خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کے لئے اُن کا ہاتھ مانگنا چاتی ہیں۔

زینب شبیر نے بتایا کہ یہ سُن کر میں بالکل دنگ رہ گئی تھی جبکہ اُن کے پاس بیٹھے دوست نے کہا کہ ابھی زینب بہت چھوٹی ہے لہٰذا اِن کا ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔‘

اداکارہ نے بتایا کہ اس دوران اُس خاتون کے بیٹے سمیت اُن کی مکمل فیملی موجود تھی اور یہ سب دیکھ رہی تھی۔

واضح رہے کہ اداکارہ زینب شبیر نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے سے کیا تھا ۔

اداکارہ آج کل ٹی وی اسکرین پر خوب چھائی ہوئی ہیں ،ان کے کام خوبصورتی اور اداکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے مداحوں میں بھی دن بہ دن اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔

Check Also

میٹ گالا 2024: اسموکنگ نہ سیلفی، سخت شرائط لاگو

میٹ گالا 2024 کے شرکا کےلیے سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔  غیر ملکی میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *