Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ‘میرا اداکار بننا ایک معجزہ ہے’

‘میرا اداکار بننا ایک معجزہ ہے’

بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ میرا اداکار بننا ایک معجزہ ہے۔

حال ہی میں اداکار رنویر سنگھ کی  فلم ’83‘ ریلیز ہوئی ہے، فلم ’83‘ نے بھارت کے سینما گھروں میں پہلے دن ہی 12 کروڑ کا زبردست بزنس کیا تھا جبکہ دوسرے دن فلم نے 16 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

اپنی نئی فلم پر موصول ہونے والے پیغامات کے حوالے اداکار رنویر سنگھ نے کہا کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ اِن کا اداکار بننا کسی معجزے سے کم نہیں۔

اداکار رنویر سنگھ نے کہا کہ مجھے اس فلم سے پہلے کبھی اتنی محبت نہیں ملی، اس میں کوئی شک  نہیں کہ میں نے اس سے اچھی فلمیں اور لازوال کردار ادا کیے ہیں لیکن میرے لیے 83 ایک اسپیشل فلم ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’83‘ کو رواں سال 24 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنایا گیا تھا جبکہ فلم کی کاسٹ میں رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے علاوہ طاہر راج بھاسن، جیوا، ثاقب سلیم، جتن سرنا، چراغ پاٹل، دنکر شرما، نشانت دہیا، ہارڈی سندھو، ساحل کھٹر، ایمی ورک، ادنی ناتھ کوٹھارے، دھیری کاروا، آر بدری اور پنکج ترپاٹھی بھی شامل ہیں۔

Check Also

میٹ گالا 2024: اسموکنگ نہ سیلفی، سخت شرائط لاگو

میٹ گالا 2024 کے شرکا کےلیے سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔  غیر ملکی میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *