Home / تازہ ترین خبر / ملک کے متعدد حصوں میں ٹیلی نار سروس متاثر

ملک کے متعدد حصوں میں ٹیلی نار سروس متاثر

اگر آپ ٹیلی نار سروس استعمال کرتے ہیں اور فون پر کال یا ڈیٹا سروس استعمال کرنے سے قاصر ہیں تو آپ اکیلے نہیں۔

درحقیقت سگنلز نہ ہونے کے مسئلے کا سامنا پاکستان کے متعدد علاقوں میں ٹیلی نار صارفین کو ہورہا ہے۔

ٹیلی نار نے بھی مسئلے کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی وجہ بیان کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کمپنی نے بتایا کہ متعدد آپٹیکل فائبر کٹ جانے سے سروس متاثر ہوئی ہے۔

پیغام میں کمپنی نے بتایا ‘ہمارے سروس پرووائڈر نیٹ ورکس کے متعدد آپٹیکل فائبر کٹ جانے سے متعدد مقامات پر ہماری سروس متاثر ہوئی ہے’۔

بیان میں مزید بتایا کہ کمپنی کی جانب سے سروس کی بحالی کے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ صارفین اس سے کم از کم متاثر ہوں۔

اس بیان میں آپٹیکل فائبر کے مسئلے کی وجہ بیان نہیں کی گئی اور نہ ہی بتایا گیا کہ ملک کے کن مقامات پر صارفین اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

اسی طرح یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ سروس کی بحالی میں کتنا وقت لگ سکتا ہے۔

مگر ٹوئٹر پر صارفین کے پیغامات سے عندیہ ملتا ہے کہ لگ بھگ پورے ملک میں سروس اس مسئلے کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے۔

ٹیلی نار سروس نہ ہونے سے پریشان افراد نے ٹوئٹر پر اس کی وجہ جاننے کی کوشش کی۔

Check Also

عمران خان کا موسم تبدیل ہورہا ہے، لگتا ہے ان کے دل میں ہمدردانہ گنجائش پیدا ہو رہی ہے، خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے عمران خان کی جانب سے حکومت کی مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *