Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / کس حادثے نے اداکارہ حریم فاروق کی زندگی بدل دی؟

کس حادثے نے اداکارہ حریم فاروق کی زندگی بدل دی؟

پاکستان کی معروف اداکارہ حریم فاروق زندگی میں ایک حادثے کی وجہ سے بہت بڑی تبدیلی آئی۔

انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں جب 2013 میں اپنے کیریئر کے پہلے پراجیکٹ کی شوٹنگ کروا رہی تھی تو میں ایک بہت خطرناک کار حادثے سے گزری جس میں میرے بازو بری طرح زخمی ہوگئے تھے لیکن میرے لیے خوش قسمتی یہ تھی کہ سرجری کامیاب رہی۔

حریم فاروق کا کہنا تھا کہ اس حادثے کے بعد میری زندگی میں بہت سی چیزیں بدل گئیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس حادثے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ ہم اپنے طور پر بہت سارے منصوبے بناتے ہیں کہ ہم ایسے کریں گے یا ہم ویسے کریں گے لیکن حقیقت میں آپ کو معلوم نہیں کہ آپ کی زندگی میں آگے کیا ہوگا، صرف اللہ ہی تدبیر کرنے والا ہے اور یقیناً وہ بہترین منصوبہ ساز ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ حریم فاروق نے 2014 میں نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک ڈرامے سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

Check Also

میٹ گالا 2024: اسموکنگ نہ سیلفی، سخت شرائط لاگو

میٹ گالا 2024 کے شرکا کےلیے سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔  غیر ملکی میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *