Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ایمن سلیم کی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول

ایمن سلیم کی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول

پاکستان کی نامور اداکارہ اور ماڈل ایمن سلیم کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

ایمن سلیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو مغربی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کیا تھا۔

ایمن سلیم نے اس خوشی کے موقع پر اپنے مداحوں کی جانب سے ملنے والی بے انتہا محبت کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر ایک خصوصی پوسٹ بھی شیئر کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں اداکارہ ایمن سلیم نے اپنے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان انسٹاگرام پر ایک اسٹوری کے ذریعے کیا تھا۔

تاہم اداکارہ نے اس سال دوبارہ اداکاری کے میدان میں آنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  میرے اسکرین پر واپس آنے کی کئی وجوہات تھیں لیکن سب سے بڑی وجہ لوگوں کی جانب سے ملنے والا پیار ہے۔

ایمن سلیم پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی اور رشتے میں پاکستان کی سابق پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی بھانجی ہیں، ایمن سلیم نے گزشتہ برس رمضان کے ایک اسپیشل ڈرامے سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *