Home / جاگو دنیا / برازیل کے صدارتی انتخابات میں صدر کو شکست، بائیں بازو کے لولا ڈی سلوا جیت گئے

برازیل کے صدارتی انتخابات میں صدر کو شکست، بائیں بازو کے لولا ڈی سلوا جیت گئے

ساوپالو: برازیل میں صدارتی انتخاب بائیں بازو کے لولا ڈی سلوا نے جیت لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتخابات میں دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے صدر بولسینورو کو شکست ہو گئی۔

 ڈی سلوا نے سخت مقابلے کے بعد انتخابات کے دوسرے مرحلے میں موجودہ صدر بولسینورو کو شکست دی، لولا ڈی سلوا کو 50 اعشاریہ 9 فیصد اور صدر بولسینورو کو 49 اعشاریہ ایک فیصد ووٹ ملے۔

لولا ڈی سلوا کو صدر بولسینورو کے دورحکومت میں کرپشن کے الزامات کا سامنا رہا۔

لولا ڈی سلوا کو کرپشن کے الزامات پر گرفتار کرکے نااہل کر دیا گیا تھا تاہم برازیل کی عدالت نے لولا ڈی سلوا کی قید اور نااہلی کا فیصلہ ختم کر دیا تھا۔

Check Also

برطانوی انتخابات: پاکستانی نژاد روزینہ ایلن خان پھر کامیاب

برطانوی عام انتخابات میں پاکستانی نژاد روزینہ ایلن خان لندن کے علاقے ٹوٹنگ سے ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *