Home / جاگو دنیا / بھارتی ریاست گجرات میں پل گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 91 ہو گئی

بھارتی ریاست گجرات میں پل گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 91 ہو گئی

بھارتی ریاست گجرات میں دریا پر بنا 140 سال پرانا پُل گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 91 ہو گئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت پل پر موجود 500 سے زائد افراد دریا میں جا گرے۔

19ویں صدی کے بنے پُل کا حال ہی میں مرمتی کام مکمل ہواتھا، پُل مقامی لوگوں کی سیر وتفریح کیلئے بھی استعمال ہوتا تھا۔

دریا پربنا پُل سیر وتفریح کا مرکز تھا اور گزشتہ ہفتے ہی مرمت کے بعد 26 اکتوبر کو عوام کیلئے کھولا گیا تھا۔

یاد رہے کہ ریاستی حکومت نے 4 اور مرکزی حکومت نے ہلاک ہونے والوں کیلئے 2 لاکھ بھارتی روپے امداد کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ دریائے مچھو پر یہ پل 1880 میں بنایا گیا تھا اور اُس وقت اس پر لاگت ساڑھے 3 لاکھ لاگت آئی تھی۔

Check Also

برطانوی انتخابات: پاکستانی نژاد روزینہ ایلن خان پھر کامیاب

برطانوی عام انتخابات میں پاکستانی نژاد روزینہ ایلن خان لندن کے علاقے ٹوٹنگ سے ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *