Home / جاگو دنیا / شمالی کوریا کا ایک بار پھر بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

شمالی کوریا کا ایک بار پھر بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پیانگ گیانگ : شمالی کوریا نے سولڈ فیول موٹر راکٹ کے بعد جاپان اور جنوبی کوریا کے نزدیک ساحلی علاقے میں ایک بار پھر خطرناک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے اوپر عائد پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے رواں سال اپنے ہتھیاروں کے مسلسل تجربات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا ایک بار پھر اپنے ساحلی علاقے میں دو بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جنہوں نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، یہ میزائل جنوبی کوریا اور جاپان کی جانب گرے۔

رواں سال اب تک کے سب سے بڑے بین الابراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا جو امریکہ تک مار کرسکتا ہے جس کے بعد سولٖ فیول موٹر راکٹ کا تجربہ بھی کیا تھا۔

جنوبی کوریا اور جاپان نے شمالی کوریا کی جانب سے ایک بار پھر بیلسٹک میزائل کے تجربے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے عالمی برادری سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکہ نے بھی شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے خطے میں کسی قسم کی جارحیت کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔

خیال رہے کہ شمالی کوریا نے 2006 سے 2017 کے درمیان 6 جوہری تجربات کیے تھے اور اب ساتویں ٹیسٹ کی تیاری مکمل کرلی ہے اور اس وقت طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی ایک نئی قسم ہواسونگ-17 تیار کر رہا ہے۔

Check Also

برطانوی انتخابات: پاکستانی نژاد روزینہ ایلن خان پھر کامیاب

برطانوی عام انتخابات میں پاکستانی نژاد روزینہ ایلن خان لندن کے علاقے ٹوٹنگ سے ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *